شیخ سعدی کی حکایت
شیخ سعدی کی حکایت
وزراء میں سے ایک کا بیٹا کم عقل تھا ۔ اس نے اسے علماء میں سے ایک کے پاس بھیجا کہ اس کی تربیت کرو تاکہ وہ عقلمند ہو جاۓ ۔ ایک عرصہ اس کو تعلیم دی لیکن کوئی اثر نہ ہوا ۔ اس نے اس کے باپ کے پاس کسی کوبھیجا کہ یہ تو عقل مند نہیں ہوتا اور اس نے مجھے دیوانہ کر دیا ہے ۔ وزیر نے پوچھا کیوں؟ عالم نے جواب دیا:
٭ جب کسی کی ذات بنیادی طور پر باصلاحیّت ہو اس پر تربیت اثر کرتی ہے ۔
٭ کوئی بھی چمکانے والی چیز بد خاصیت لوہے کو اچھا نہیں بنا سکتی ۔
٭ اگر تو کتے کو سات سمندروں کے پانی سے دھو لے تو جب وہ گیلا ہو گا ، زیادہ پلید ہو گا ۔
٭ حضرت عیسی کے گدھے کو اگر مکے لے جائیں ، جب وہ واپس آ ۓ گا گدھا ہی ہو گا ۔
+ نوشته شده در 2011/9/23 ساعت 5:25 توسط مینہ میگزین کا ادارہ
|