حکومت مصر کے اقدامات اور صہيوني رياست کي تشويش

 



مصر نے صحرائے سينا ميں ٹينک اور ديگر بھاري اسلحے نصب کرديئے ہيں جس پر صہيوني رياست نے سخت تشويش ظاہر کي ہے -

غاصب صہيوني رياست کے وزيراعظم بن يامين نيتن ياہو نے صحرائے سينا ميں مصري فوج کي ج...
انب سے بھاري ہتھياروں کي تنصيب پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل امريکہ کي وساطت سے اس معاملے کو روکنا چاہتا ہے تاکہ مصر کے ساتھ تعلقات ميں مزيد کشيدگي پيدا نہ ہونے پائے-


ايک اور اسرائيل عہديدار نے رائٹرز نيوز ايجنسي کو بتايا ہے کہ مصر نے اب تک بہت سے ہتھیار صحرائے سينا ميں پہنچا ديئے- اس نے کہا کہ اسرائيل کي بغير ہماہنگي کے لائے جانے والے ہتھياروں پر ہميں سخت تشويش ہے-

مصري ذرائع نے بھي صحرائے سينا ميں مصر اور مقبوضہ فلسطين کي سرحد پر بھاري ہتھياروں کي حمل و نقل کي خبريں دي ہيں-
اسرائيل کي جانب سے تشويش کا اظہار ايسے وقت ميں کيا گيا ہے جب مصر کي حکمراں جماعت آزادي و انصاف پارٹي کے شعبہ خارجہ تعلقات کے کو آرڈي نيٹر وليد الحداد نے کہا ہے کہ انقلاب کے بعد مصر تبديل ہوچکا ہے اور صحرائے سينا پر اپني حکمراني کے بارے ميں کسي سے بھي بات چيت کا سوال ہي پيدا نہيں ہوتا-

مسلح افراد کے حملے ميں سولہ سرحدي گارڈ کي ہلاکت کے بعد مصري فوج نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران صحرائے سينا ميں ٹينکوں اور بھاري ہيتھاروں کي مدد سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائيوں کا آغاز کرديا ہے اور شمالي سينا کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرديا گيا ہے-

مصر اور صہيوني رياست کے درميان ہونے والے شرمناک کيمپ ڈيوڈ معاہدے کے تحت مصر کو صحرائے سينا ميں فوجي سازو سامان نصب کرنے سے منع کرديا گيا ہے-

مصر اور اسرائيل کےدرميان تعلقات معمول پر لانے کي غرض سے کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر انيس سو اٹہتر ميں امريکہ کي وساطت سے دستخط ہوئے تھے- مصر کے عوام اس معاہدے کے منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں-

درايں اثنا صہيوني رياست کے وزير خارجہ اويگڈر ليبر مين نے صحرائے سينا ميں مصر کے بھاري ہيتھاروں کي تعيناتي کو کيمپ ڈيوڈ معاہدے کي کھلي خلاف ورزي قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل مذکورہ معاہدے ميں ہر تبديلي کي روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا-

مصر اور اسرائيل کے تعلقات ميں سردمہري اور محمد مرسي کے برسر اقتدار آنے کے بعد اسرائيلي ذرائع نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ صہيوني رياست کے وزيراعظم بن يامين نيتن ياھو نے مصر کے صدرکو گفتگو پر راضي کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کرلئے تاہم وہ تيار نہيں ہوئے-

مصر کے صدر کے ساتھ رابطوں کے قيام ميں اسرائيلي وزيراعظم کی ناکامي ايسے وقت ميں سامنے آئي ہے جب صدر محمد مرسي ناوابستہ تحريک کے اجلاس ميں شرکت کے لئے تہران آرہے ہيں-

اسرائيلي حکام مصر کے صدر کے دورہ ايران کو صہيوني رياست کے مستقبل کے لئے خطرے کي گھنٹي سمجھ رہے ہيں-\\