خطے کے انقلابیوں کو رہبر انقلاب اسلامی

 

 کی نصیحت

 

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظٰمی سید علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہےکہ خطے کے ممالک کے دانشمندوں اور اقوام کو چاہیے کہ وہ تسلط کے نظام کو خطے کی اقوام کی عظیم تحریکوں کو ہائی جیک کرنے اور ان تحریکوں کو ان کے راستے سے ہٹانے کا موقع نہ دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق خطے کی اقوام کی مشکلات کو حل کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اس علاقے سے امریکہ کا اثر و رسوخ ختم کیا جاۓ اور خطے کے ممالک اور اقوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔