اہلبیت پشتو اکیڈمی اغراض و مقاصد
اہلبیت پشتو اکیڈمی
اغراض و مقاصد
1. پشتو زبان میں اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور آپکے اہلبیت پاک علیہم السلام نبز صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی کی سیرت و تعلیمات کی نشرو اشاعت کا اہتمام کرنا۔
2. دین مبین اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے پشتوزبان میں تعلیم و تربیت کوفروغ دینا اور پشتوزبان و ادب اورتہذیب و ثقافت کی اصل روابات کی پاسداری کرنا۔
3. تمام زبانوں اور اقوام کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پشتونوں میں انکی مادری زبان اور ثقافت کے ساتھ محبت کا جذبہ بیدارکرنا۔
4. دنیا بھر میں قائم پشتو زبان و ادب سے متعلق تنظیموں، اداروں اور لائیبریریوں کی اخلاقی حمایت اور انکی حوصلہ افزائی کرنا۔
5. پشتو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پشتوزبان میں اہلبیت اطھارعلیھم السلام کے بارے میں بہترین کتاب لکھنے والوں کو حمزہ بابا(رح) ایوارڈ دینا۔
نوٹ:- اہلبیت پشتو اکیڈمی ایک آزاد اور با اختیار ادارہ ہے جسکا کسی بھی مذہبی، سیاسی، لسانی، قومیتی اور فرقہ وارانہ تنظیم ،جماعت،گروپ یا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ البتہ ہر ایسے ادارے، انجمن اور افراد کے ساتھ تعاون اور انکی حمایت کرتا ہے جو ادارے کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوں اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
تعاون کے طلبگار
پتہ: اہلبیت پشتو اکیڈمی حبیب مارکیٹ شعبہ بازار پشاور شہر
ایمیل: ahlebait_pakhto@yahoo.com
ویب سائیٹ: http://majorca.globat.com/~worbal.com/ahlibayt
فون: 7114566 موبائل: 3459047584
اکاونٹ نمبر: 5 – 809 الائیڈ بینک میونسپل بس سٹینڈ برانچ پشاور